فیس بک: نفرت انگیز پیغامات میں 250 فیصد اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تشدد پہ اکسانے اور نفرت انگیز مواد ڈالے جانے میں اضافہ ہوا ہے۔

فیس بک کا لاک ڈاؤن مخالف مواد ہٹانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق یہ افسوسناک انکشاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں 47 لاکھ پیغامات کو ہٹایا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 16 لاکھ پیغامات کو فیس بک سے ہٹایا گیا تھا۔

کورونا کیخلاف جنگ، ہم نیوز اور فیس بک کے سنگ

ہم نیوز کے مطابق فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نفرت انگیز پیغامات میں 250 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن پیغامات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے ہٹایا گیا ہے ان میں دہشت گردی کو فروغ دینے سمیت نفرت انگیز پیغامات شامل تھے۔

گوگل اور فیس بک کے ملازمین سال کے آخر تک گھروں سے کام کر سکیں گے

ہم نیوز کے مطابق فیس بک انتظامیہ کے مطابق کورونا اقدامات کے خلاف بھی جاری کردہ 500 ملین پیغامات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے ہٹایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں