بھارت میں ہو گا نئے رنگ روپ والا لاک ڈاؤن


نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نئے لاک ڈاؤن 4 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئے رنگ روپ والا ہو گا اور17 مئی کے بعد اس کی رہنما ہدایات جاری کی جائیں گی۔

’ گلگت بلتستان میں لفظ ” بھارت” بدترین لفظ ہے ‘

ہم نیوز نے بھارتی ذرائع ابلاغ  کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان گزشتہ شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ 18 مئی سے نئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں 270 ارب ڈالرز کے خصوصی معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن ہے۔

مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، وزیر اعظم

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نریندر مودی نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے کورونا بحران سے متعلق جو اقتصادی اعلانات کئے تھے اور جو ریزرو بینک کے فیصلے تھے، انہیں اگر آج کے اعلان کردہ اقتصادی پیکج کے ساتھ شامل کر دیا جائے تو یہ تقریباً 20 لاکھ کروڑ بنتے ہیں جو ہندوستان کی جی ڈی پی کا دس فیصد ہیں۔


متعلقہ خبریں