روس: صدر پیوٹن کے ترجمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

روس: صدر پیوٹن کے ترجمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ماسکو: روس کے صدرولادی میر پیوٹن کے ترجمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عمران خان کورونا سے متاثرہ روسی وزیراعظم  کی صحتیابی کیلیے دعاگو

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ولادی میر پیوٹن کے ترجمان دیمری پیسکوف کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ماسکو کے اسپتال میں قائم انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دیمتری پیسکوف کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں بھی علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیمتری پیسکوف موجودہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ گزشتہ 20 سال سے منسلک ہیں۔ روسی صدر کی اپنے ترجمان سے آخری ملاقات تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی تھی جس کی تصدیق خود دیمتری پیسکوف نے بھی کی ہے۔

کورونا: امریکی نائب صدر کی پریس سیکریٹری نشانہ بن گئیں

روس میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک دن میں دس ہزار 899 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 افراد نے اپنی جانوں کی بازیاں ہاری ہیں۔

روس کے وزیراعظم بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا: امریکہ کے نائب صدر قرنطینہ میں چلے گئے

امریکہ کے نائب صدر کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کا بھی چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد مائیک پنس نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں