افغان فورسز کو جارحانہ آپریشن کرنے کے احکامات

افغان فورسز کو جارحانہ آپریشن کرنے کے احکامات

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان فورسز کو احکامات دیے ہیں کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے بجائے جارحانہ کارروائیاں تیز کردیں۔

افغانستان میں قیام امن کے لیے تشدد کاخاتمہ ضروری ہے، پاکستان

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے افغان فورسز کو واضح احکامات دیے کہ وہ جارحانہ آپریشن کریں۔ انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ دفاعی حکمت عملی نہ اپنائیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے یہ احکامات ان کارروائیوں کے بعد دیے جن میں دو درجن سے زائد افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان میں امن معاہدے کے بعد ہلاکتوں کی رپورٹ جاری

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ننگر ہار سے حکومتی ترجمان آیت اللہ خوگانی نے ہونے والے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور متعدد کی حالت تشویشناک بھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ننگر ہار میں خود کش حملہ کیا گیا تھا۔

افغانستان میں پیش آنے والے دوسرے واقعہ میں ایک سرکاری اسپتال پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

امریکہ کی افغان طالبان سے افغانستان میں جنگ بندی کی اپیل

افغان میڈیا کے مطابق حکام کا دعویٰ ہے کہ اس اسپتال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں تین شدت پسند بھی اپنی جان سے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں