کورونا: گورنر سندھ نے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔

کراچی: کورونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رپورٹ منفی آنے پر اللہ تعالیٰ کو شکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا پلازمہ عطیہ کریں گے۔

ماہر امراض خون اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے دو دن قبل اپیل کی تھی کہ کورونا مریضوں کے علاج کےلیے فوری طور پر 300 افراد کا پلازمہ درکار ہے۔

کراچی: کورونا مریض قدیم طریقہ علاج سے صحتیاب

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کراچی کے ایک کورونا مریض کو 100 سال سے قدیم طریقہ علاج سے صحتیاب کیا ہے۔ مریض صحتیاب ہونے کے بعد گھر بھی منتقل ہو گیا ہے۔

اس وقت بھی ایک درجن سے زائد کورونا مریضوں کا علاج ڈاکٹر طاہر شمسی اسی قدیم طریقہ علاج سے کررہے ہیں۔ اس قدیم طریقہ علاج میں پلازمہ کا مرکزی کردار ہے۔

کورونا وائرس: برطانیہ اور امریکہ میں بلڈ پلازمہ سے علاج کی اجازت

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد نے متعدد مرتبہ پلازمہ عطیہ کیا ہے اور ایسا کرنے سے انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں