امریکی نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے دوری اختیار کر لی


واشنگٹن: امریکی نائب صدر مائیک پنس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوری اختیار کرلی ہے۔ اس بات کی تصدیق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کی ہے۔

کورونا: امریکہ کے نائب صدر قرنطینہ میں چلے گئے

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہےکہ دوری کا بنیادی مقصد امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کچھ روز تک دور رہنے کا فیصلہ خود امریکی نائب صدر نے کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ امریکی نائب صدر پہ منحصر ہے کہ وہ کب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

کورونا: امریکی نائب صدر کی پریس سیکریٹری نشانہ بن گئیں

امریکی نائب صدر کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق خود امریکی صدر ٹرمپ نے کی تھی۔

پریس سیکریٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا حالانکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا مگر انہوں نے احتیاط کے طور پریہ قدم اٹھایا تھا۔

روس: صدر پیوٹن کے ترجمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

امریکی صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں