ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش کا امکان

weather

اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

گزشتہ روز بدھ کو بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر کے چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز پنجاب کے علاقے منگلا میں 24 ملی میٹر، ساہیوال میں 22 ملی میٹر، اسلام آباد میں 38 ملی میٹر، راولپنڈی میں21 ملی میٹر، جہلم میں 17 ملی میٹر، گجرات، اٹک اور مری میں 13 ملی میٹر، ملتان میں 12 ملی میٹر، خانیوال میں 08 ملی میٹر، لاہور میں 6 ملی میٹر،حافظ آباد میں 04 ملی میٹر، لیہ اور جھنگ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا کے علاقے مھمند ڈیم میں 21 ملی میٹر، بونیر میں 20 ملی میٹر، بنوں میں 07 ملی میٹر، بشام میں 06 ملی میٹر، مالم جبہ اور کاکول میں 02 ملی میٹر، میر کھانی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں 17 ملی میٹر، ٹنڈالی میں 16 ملی میٹر، چکوٹھی میں 08 ملی میٹر، چھتر کلاس میں 07 ملی میٹر، مظفر آباد میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں 15 ملی میٹر اور کوئٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی میر پورخاص 44 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو، شہید بینظیر آباد اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں