جرمنی: بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کو دو سال قید کی سزا

جرمنی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی کرنے پر دو سال قید کی سزا

فائل فوٹو


برلن: جرمنی میں سکھوں اور کشمیریوں کی جاسوسی کے الزام میں ایک بھارتی کو دو سال سے زائد قید کی سز سنائی گئی ہے۔

مذکورہ شخص بھارت کی خفیہ ایجنسی کے غیرملکی ریسرچ اینڈ انٹیلیجینس  ونگ میں کام کر رہا تھا۔

فرینکفرٹ کی عدالت نے جرمنی کے پرائیویسی قوانین کے تحت بھارتی شہری بلدیو ایس کو جاسوسی کی سزا سنائی۔

بلدیو نے بھارتی خفیہ ایجنسی کو کشمیریوں کی سیاسی تحریکوں سے وابستہ افراد اور ان کے رشتہ داروں کے بارے معلومات فراہم کیں۔ بھارتی جاسوس اپنی جمع کردہ معلومات اپنے ان سینئر افسروں کو مہیا کرتا تھا۔

استغاثہ کے مطابق مشتبہ شخص جرمنی میں مقیم انٹلیجنس آفیسر سے باقاعدہ ٹیلیفون اور ذاتی رابطہ میں تھا اور اس نے معلومات فراہم کی تھیں۔ تاہم انٹلیجنس آفیسر کے متعلق کسی کو معلوم نہیں کہ اسے گرفتار کیا گیا یا نہیں۔


متعلقہ خبریں