حکومت کے ساتھ تعاون ہمارا فرض ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ


کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن اورخوشحال بلوچستان کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون ہمارا فرض ہے۔

سرحد کے اطراف سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کے عزم کا اعادہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق انہوں نے یہ بات کوئٹہ کے دورے کے موقع پرکہی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کاکوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم نےاستقبال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پر ہدایت دی کہ تمام کمانڈرز دور درازعلاقوں میں لوگوں کو کورونا کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد کریں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرزمیں منعقدہ بریفنگ میں شرکت کی اورگیریژن میں قرنطینہ سہولتوں کامعائنہ بھی کیا۔

تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے،جنرل باجوہ

پاک فوج کے سربراہ نے کوویڈ ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کورونا کے خلاف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع  پرآرمی چیف کوسیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور پاک ایران سرحد پر باڑلگانے سمیت بارڈر مینجمنٹ پربھی بریفنگ دی گئی۔

’کورونا وائرس کیخلاف چین کے کردار کی تعریف پر عمران خان، جنرل باجوہ کےشکر گزار ہیں‘

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے وبا سے نمٹنے کے لیے سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعاون کوسراہا۔ انہوں نے صحت کےاصولوں کے مطابق ایس اوپیزاورگائیڈ لائنزکو بھی سراہا۔

پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں