پاکستان کے بغیر افغانستان میں قیام امن ممکن نہیں، روس

روسی وزیر خارجہ کی اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات طے پاگئی

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سلامتی اور ترقی کا راستہ پاکستان سمیت خطے کی دیگر ریاستوں کی شراکت کے بغیر ناممکن ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کا تعاون ضروری ہے.

انہوں نے کہا کہ روس نے COVID-19 وبائی بیماری کے دوران غیر ملکی لیبرپر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

ملالہ یوسفزئی کی افغانستان میں حملوں کی شدید مذمت

ان کا کہنا تھا کہ صرف ان لوگوں کو وطن بھیجا جا رہا ہے جنہوں نے روس میں قیام کے دوران اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

لاوروف نے کہا کہ یہ لوگوں کا زیادہ بڑا گروہ نہیں ہے۔ اور ہم آہستہ آہستہ انہیں ہمسایہ ممالک واپس بھجوا رہے ہیں جو غیر قانونی اقدامات کے مرتکب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت روس نے پیٹنٹ کے اجراء پر انہیں التوا دینے، ان کے ورک پرمٹ میں توسیع اور دیگر امور سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے ، جو بلاشبہ پابندیوں اور قرنطینہ کی وجہ سے مشکلات کا شکارہیں۔

یاد رہے کہ منگل کے روز افغانستان میں دو دہشت گرد حملے ہوئے جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد صدر اشرف غنی نے ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طالبان کے خلاف کارروائی میں جانے کا حکم دیا۔


متعلقہ خبریں