‘پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے معاشی نقصان ہوا’


لاہور: آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کہا ہے کہ کورونا کے سبب ملک بھر مین پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے بےروزگاری میں اضافہ اور معاشی نقصان ہوا ہے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے وفد نے گورنر پنجاب چودھری سرورسے ملاقات میں پبلک ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی طویل بندش سے بے روزگاری میں اضافہ اور معاشی نقصان ہوا، ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب عوام کو ریلیف دینے کیلئے لاک ڈاوَن میں مرحلہ وارنرمی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں لاک ڈاوَن صرف عوام کومشکل وقت سے بچانے کیلئے لگائے گئے۔ اس میں شک نہیں کہ لاک ڈاوَن کے دوران بےروزگاری میں اضافہ ہواہے۔

گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا کہ احتیاطی تدابیراختیارکر کے کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔ لاک ڈاوَن میں نرمی کا مطلب ہرگزیہ نہیں کہ ہم کورونا سے جیت چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: جاری لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع

گورنرپنجاب چودھری سرورکا کہنا تھا کہ عوام گھروں تک محدود رہیں اور سماجی فاصلے برقرار رکھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف دینے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے  پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں کومرحلہ وارکھولا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ کورونا وائرس سےبچنےکیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کرنا ہو گا۔

شبلی فراز نے بتایا تھا کہ کابینہ ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ  ملک میں تیارشدہ سینی ٹائزرکی برآمدات کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سب کو ساتھ لےکرفیصلہ کرتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ مزدور طبقےکا خیال رکھنے پر زور دیا ہے اور وہ صرف غریب کی بات کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں