گورنر سندھ کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی مبارکباد

گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات ختم: عمران اسماعیل سفارشات لیکر روانہ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے مبارکباد دی ہے۔

کورونا: گورنر سندھ نے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق دوست محمد مزاری نے گورنر سندھ کو فون کیا اور انہیں ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے عمران اسماعیل کی خیریت بھی دریافت کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بھی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے دوست محمد مزاری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیلی فونک بات چیت میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت کورونا وائرس کے حوالے سے درپیش حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پراللہ تعالیٰ کو شکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا پلازمہ عطیہ کریں گے۔

کراچی: کورونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

ماہر امراض خون اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے تین دن قبل اپیل کی تھی کہ کورونا مریضوں کے علاج کےلیے فوری طور پر 300 افراد کا پلازمہ درکار ہے۔

اکٹر طاہر شمسی نے کراچی کے ایک کورونا مریض کو 100 سال سے قدیم طریقہ علاج سے صحتیاب کیا ہے۔ مریض صحتیاب ہونے کے بعد گھر منتقل ہو گیا ہے۔

اس وقت بھی ایک درجن سے زائد کورونا مریضوں کا علاج ڈاکٹر طاہر شمسی اسی قدیم طریقہ علاج سے کررہے ہیں۔ اس قدیم طریقہ علاج میں پلازمہ کا مرکزی کردار ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق وہ دو ہفتے قبل دبئی سے پاکستان آئے تھے لیکن اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے تاہم کوئی علامات بظاہرنہیں ہیں مگر ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی کورونا وائرس کا شکار

دوست محمد مزاری کے مطابق وہ 28 اپریل کو دبئی سے وطن واپس پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے نجی لیبارٹری سے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا تو اس وقت رپورٹ منفی آئی تھی۔


متعلقہ خبریں