’ کورونا کیسز میں اضافے کا تعلق لاک ڈاوَن میں نرمی سے نہیں ‘



اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا کیسز میں اضافے کا تعلق لاک ڈاوَن میں نرمی سے نہیں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات ‘ میں میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن میں نرمی کےاثرات کچھ دن بعد سامنےآئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرایس اوپیز پرعملدرآمد نہیں ہوا تو فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ابھی جو کیسز سامنے آ رہے ہیں اس کی توقع کی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور وفاق کو اس بات پر سختی کرنی پڑی گی کہ جتنے بھی کاروبار کھلیں ہیں وہاں ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں اور عمل نہ کرنے والوں کو سزائیں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کیسز میں مزید اضافہ ہوا تو دوبارہ لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر قریب سے معائنہ کر رہے ہیں، ہم لاک ڈاون کے بھی متحمل نہیں ہو سکتے لہذا اسمارٹ لاک ڈاون کی طرف جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں