کے پی: بارش اور طوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں ہونے والی بارش اور طوفان کے باعث گیارہ کے وی کے 61 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔

صوبے میں پیدا کردہ بجلی پر اب ہمارا اختیار ہوگا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ہم نیوز نے ترجمان پیسکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارش اورطوفان کی وجہ ے پشاور، کوہاٹ، کرک، چارسدہ، سوات، مردان اور تیمر گرہ کے فیڈرزمتاثر ہوئے ہیں۔

پیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

پیسکو کا ’کارنامہ‘، بل پر کتے کی تصویر

پیسکو حکام اورعملے نے چھ دن قبل بھی جنگی بنیادوں پر ہنگو ڈویژن میں بارش اور طوفان سے شدید متاثر ہونے والی بجلی بحال کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارش سے استرزئی ڈویژن میں بجلی کے کئی پول برساتی نالوں میں بہہ گئے تھے جس کے نتیجے میں درجنوں دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

پشاورمیں دیسی ساختہ بارود کا دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی

اس وقت پیسکو اسٹاف نے مشکل ترین حالات کے باوجود کئی گھنٹوں کی مسلسل کاوش کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کی تھی۔


متعلقہ خبریں