شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کورونا کے چیلنج کا کوئی بھی اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات ‘ میں میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کےبعد ایک بڑا معاشی چیلنج آنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار ہم کہہ رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں کوئی پالیسی بنائیں مگر وزیراعظم ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس وقت سب سے بڑی ناکامی پالیسی کا نہ ہونا ہے،انہوں نےاب تک ٹیسٹنگ پروٹوکول ہی طےنہیں کیے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کےہاتھ میں وزیراعظم بننےکی لکیر نہیں اور عمران خان کےہوتےہوئے وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے منع کیا ہےکہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کریں ان کی جگہ ہم لوگ بات کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں