کراچی: حادثات میں ایک جاں بحق چھ زخمی

کراچی: عید الاضحیٰ پر ادارے ہائی الرٹ

کراچی: شہر قائد میں ہونے والے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جب کہ میاں بیوی اور پولیس اہلکار سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کراچی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز کے مطابق گلشن اقبال میں ایکسپو سینٹر کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک زخمی ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والی ٹکر سے زخمی شخص پولیس اہلکار ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کا نام نعیم بتایا گیا ہے۔

امدادی ادارے کے رضا کاروں نے زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا ہے۔ پولیس نے ہونے والے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سندھ حکومت کی اجازت سے کراچی میں کاروباردوبارہ شروع

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن ایک نمبر پہ کار اور موٹرسائیکل کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث میاں بیوی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس جائے وقوع پر پہنچی جب کہ امدادی ادارے کے رضاکاروں نے زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق زخمیوں کی شناخت راشد، ارم، ام عائشہ، اشعر اورثمرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کراچی: کورونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

علاقہ پولیس نے اس ضمن میں ثبوت و شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جب کہ اسپتال میں ڈاکٹر زخمیوں کو طبی امداد دینے میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں