پنجاب: بارش و تیز آندھی، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے موسم سرد و خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی کی عدم نے شہریوں کو تکلیف میں بھی مبتلا کردیا ہے۔

کے پی: بارش اور طوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم

ہم نیوز کے بیورو دفاتر نے فیصل آباد، جھنگ، شور کوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مہاراجہ، پیر محل، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، کمیر اور نور شاہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں سے بتایا ہے کہ شدید طوفانی بارشوں سے موسم سرد ہوگیا ہے جس سے یقیناً روزہ داروں کو خوشگوار احساس ہورہا ہے لیکن بجلی کی فراہمی میں آنے والے تعطل کے باعث لوگ تکلیف میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں مختلف شہروں سے بجلی کی فراہمی کی ذمہ دار کمپنیوں کے ترجمانوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عملہ بالکل تیار ہے اور بارش کے تھمتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

‘چھوٹے کاروباریوں کے 3 ماہ کا بجلی بل حکومت ادا کرے گی’

اطلاعات کے مطابق فیصل آباد اور اس کے گرد و نواح میں 13 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی ہے۔

ترجمان فیسکو کا کہنا ہے کہ لائن اسٹاف کو متعلقہ گرڈ اسٹیشنوں پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور سی ای او فیسکو شفیق الحسن ازخود بجلی کی فراہمی کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔

ہم نیوز نے ترجمان فیسکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارش کے تھمتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

ہم نیوز کے بیورو دفاتر نے ساہیوال اور اس کے گرد ونواح میں بھی تیز گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی اطلاع دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا ہے۔

ہڑپہ، چیچہ وطنی، کمیر اور نورشاہ سمیت دیگر علاقوں سے بھی موسلا دھار بارش اور تیز آندھی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

کراچی: سحری میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر یہی معلوم ہوا ہے کہ تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جن کی بحالی کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں