کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے والا بھارتی گرفتار

کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے والا بھارتی گرفتار

برلن: کشمیریوں اور سکھوں کی بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والا بھارتی جاسوس جرمنی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی جی خان سے بھارتی جاسوس گرفتار

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار مشتبہ شخص گزشتہ دو سال سے جرمنی میں مقیم سکھو کمیونٹی اور کشمیریوں کی جاسوسی کررہا تھا۔

خبررساں ایجنسی نے جرمن پراسیکیوٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشتبہ جاسوس کے خلاف جرمن قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جرمن پراسیکیوٹرزکے خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والا مشتبہ شخص جرمن انٹیلی جنس افسر سے بھی مسلسل رابطے میں تھا۔

بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پر جاسوسی کا اعتراف

جرمنی ہی میں گزشتہ سال بھی ایک بھارتی جوڑے کو کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے کے جرم میں عدالت نے سزا سنائی تھی۔

جرمنی کے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے بعد پکڑے جانے والے بھارتی جوڑے نے اپنے جرم کا اعتراف عدالت میں کیا تھا۔

بھارتی جوڑے نے تسلیم کیا تھا کہ وہ بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ تنظیم را کے لیے کام کررہے تھے۔جرمن عدالت سے سزا پانے والے بھارتی جوڑے  کا نام منموہن اور کنول جیت تھا۔

جرمنی: بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کو دو سال قید کی سزا

پاکستان ویسے تو بھارت کے کئی جاسوسوں کو پکڑ کر دنیا کے سامنے اس کا مکرہ چہرہ بے نقاب کرچکا ہے لیکن گزشتہ دنوں جب بھارتی فوج کے ایک حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو پکڑا تو عالمی ذرائع ابلاغ نے اسے شہ سرخیوں میں جگہ دی۔

کلبھوشن یادیو نے خود اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف کس طرح کی گھناؤنی سازشوں میں ملوث رہا ہے۔


متعلقہ خبریں