اسٹاک مارکیٹ: ہنڈرڈانڈیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ

 اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز رحجان سے ہوا اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33 ہزار693 پر تھا اور پہلے30 منٹ میں 296 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی انڈیکس میں بتدریج کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے  چوتھے روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر بہتری کا رحجان رہا اور سرمایہ کار کافی متحرک دکھائی دیئے۔

جمعرات کے روز انڈیکس مجموعی طور پر111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس33,804 رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں128,014,330 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت4,606,142,002 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں90 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بدھ کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33 ہزار603 پر تھا۔ منگل کے روز کاروباور کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور100انڈیکس 319 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں صرف16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر منفی رحجان رہا اور پانچ روز میں انڈیکس8 سو سے زائد پوائنٹس نیچے آیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں