حسن علی کا لمبے عرصے کیلئے کرکٹ سے باہر ہونے کا امکان


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی انجری کا مسائل کے سبب لمبے عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمر کی تکلیف کی وجہ سے حسن علی کو سرجری کرانا پڑ سکتی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کی انجری کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کرکے ان کے میڈیکل پینل سے علاج کے لیے معاونت مانگ لی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ دیگر دو اورممالک کے میڈیکل پینل سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی مشاورت مکمل ہونے کے بعد ہی حسن علی کے علاج کا فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

حسن علی گزشتہ ستمبر میں کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے تاہم پی ایس ایل سے قبل فٹ ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے پی ایس ایل کے میچز کھیلے جس کے بعد 30 اپریل کو دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے۔

انہوں نے پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ اس سے پہلے وہ کمر درد میں مبتلا رہے اور اس سے چھٹکارا پانے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی ہی تھی کہ پسلیوں کی انجری کا شکار ہو گئے۔

حسن علی کی انجری کے متعلق متضاد خبریں سامنے آئی تھیں۔ انجری کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

پی سی بی کے مطابق فاسٹ باؤلر  کے سٹی اسکین میں پسلیوں میں فریکچر تشخیص ہوئی تھی۔

وقاریونس نے بھی کہا تھا کہ مسلسل 2سال کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی رفتار میں کمی آ گئی اور انجریز بھی ہوئیں جبکہ ان کے باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے پسلیوں اور کمر پر دباؤ بڑھتا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن علی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار نہیں ہوئے بلکہ انہیں یہ انجری جم میں ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی۔ حسن علی 130کلو گرام کا وزن اٹھا کر ویٹ لفٹ کر رہے تھے جبکہ یہی ایکسرسائز وہ اس سے قبل 100کلوگرام کا وزن اٹھا کر بھی کر چکے تھے۔

 


متعلقہ خبریں