سندھ میں 11ویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ


کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 11ویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی  کا کہنا ہے کہ حالات ابھی تک نارمل نہیں ہوئے ہیں۔ تعلیم کے حوالے سے اب بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔

وزیرتعلیم سندھ نے کہا ہے کہ صوبوں کے ساتھ تعلیم کے حوالے سے مشاور ت کررہےہیں۔  ایس او پیز پرعمل درآمد کروایا جائے گا۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ طلبا کو پرسٹیج کے حساب سے پرموٹ کیا جائے گا۔ نویں جماعت کے طلبا کو نتاءج کی بنیاد پر پرموٹ ہوگا۔ طلبا کو 3 فیصد اضافی نمبردے کرپرموٹ کررہے ہیں۔
جس کے نویں جماعت میں 60ننمبرز تھے 63دے کر پرموٹ کریں گے۔

اس سے قبل سندھ کے محکمہ تعلیم نے تمام  نجی اسکول انتطامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ فیسوں میں طلبا و طالبات کو رعایت دیں۔

پرائیویٹ اسکول مالکان کا فیسوں میں کمی سے انکار

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے ہدایت کی تھی کہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں کم سے کم 20 فیصد رعایت دی جائے۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوری طور پر حکمنامے پہ عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے خبردار کیا تھا کہ عمل درآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کی فیسیں 50  فیصد کم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 770 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نو ہزار 695 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 13 ہزار 561 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 13 ہزار 341 ہے۔

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 252، بلوچستان میں دو ہزار 239، آزاد کشمیر میں 91 اور گلگت بلتستان میں 482 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 822 تک جا پہنچی ہے۔


متعلقہ خبریں