کورونا وائرس: سندھ پولیس کے5 اہلکارجان کی بازی ہارگئے

سندھ پولیس  کے متعدد سینئر افسران کا صوبے سے تبادلہ

فائل فوٹو


کراچی: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں سندھ پولیس کے 5 اہلکارجان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق173افسران اور جوان کوروناوائرس سےمتاثر ہیں۔ گزشتہ 4 روز کے دوران محکمہ پولیس میں 22 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کو بتایا گیا ہے کہ کوروناوائرس کے باعث محکمہ سندھ پولیس کے 135افسران اورجوان زیرعلاج ہیں جب کہ اب تک 32افسران اور جوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہل کاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 99 ہوگئی، وزیر اعلیٰ

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 99 ہوگئی ہے جب کہ 243 ہوگئی ہیں۔  وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 555 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاڑکانہ میں کورونا کے باعث آج4 لوگ انتقال کرگئے ہیں اور حیدرآباد میں 33، لاڑکانہ میں 26 اور مٹیاری میں 16 کیسز آج سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ٹنڈو محمد خان میں 6، قمبر شہداد کوٹ میں 5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 770 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نو ہزار 695 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 13 ہزار 561 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 13 ہزار 341 ہے۔

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 252، بلوچستان میں دو ہزار 239، آزاد کشمیر میں 91 اور گلگت بلتستان میں 482 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 822 تک جا پہنچی ہے۔


متعلقہ خبریں