وزیراعلیٰ بلوچستان کا کورونا سرولنس کمیٹیوں کو فعال بنانے کا حکم

ہر طرح سے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ویراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سب ڈویژن کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں قائم کورونا سرولنس کمیٹیوں کو فعال بنانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ڈویژ نل کمشنرزکی ویڈیو لنک کانفرنس میں ضلع اور یونین کونسلز کی سطح پر کوروناسے متا ثرہ افراد کی اسکریننگ ،ٹریکنگ کے میکنزم کو مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس مین کورونا وائرس کی صورتحال، راشن کی تقسیم اور ٹڈی دل کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈویژنل کمشنرز کی جانب سے متعلقہ امور اور کورناکے حوالے سے ضروریات پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت ،سیکریٹری صحت اور انچارج صوبائی کنٹرول اینڈ آپریشن سنٹرنے اجلاس میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 770 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نو ہزار 695 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 13 ہزار 561 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 13 ہزار 341 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 252، بلوچستان میں دو ہزار 239، آزاد کشمیر میں 91 اور گلگت بلتستان میں 482 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 822 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,452 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ  33 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں