‘کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت کو مزید سخت فیصلے کرنے پڑیں گے’

اپوزیشن جماعتیں کبھی ایک پیج پر نہیں آ سکتیں، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت کو مزید سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔

اقوام متحدہ  کے پاکستان میں کوآرڈینیٹرز سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 36 ٹیلی میڈیسن سنٹر زمریضوں کو آن لائن تشخیص کی سہولت فراہم کر رہےہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 6لاکھ راشن بیگ مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں۔ یو این پاکستان میں موجود این جی اوز کی رہنمائی کرے اور خدمات لے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں دل کھول کر مستحقین کا ساتھ دیا ہے۔

اس سے قبل وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، کسی بھی وقت پھیل سکتاہے،عوام احتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کریں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر اس وبا پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔عوام احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کریں اور سماجی فاصلہ یقینی بنائیں۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک لاکھ 45 ہزارٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کا آج تیسراروزہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13ہزار 561 ہے۔ ٹیسٹوں کی استعدادکاربڑھادی گئی ہے۔ ایکسپوسینٹرمیں بیک اپ پلان کی تیاریاں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم نے ایکسپو سنٹر کیلئے ایڈمنسٹریشن کو 7کروڑ چیک دیا تھا۔ ہم نے 96 کروڑ روپے ایکسپو سنٹر پر نہیں لگائے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکسپو سنٹر میں 490 کورونا کے مریض داخل اور 275 صحت یاب ہوئے۔ ایکسپو سنٹر کے اخراجات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں بیوٹی پارلر، جم، حجام اور ہیلتھ کلب کیلیے ایس او پی جاری

صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ میو اسپتال لاہور کو 10کروڑ روپے دیے ہیں۔ 96 کروڑ روپے تمام اسپتالوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں