پاکستان نے بیرونی قرض کی مد میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ادا کیے

state bank زرمبادلہ

کراچی: پاکستان نے ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 8 مئی تک مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 12 ارب 27 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 47 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ ملکی مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 74 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

اس سے قبل مرکزی بینک نے کہا تھا کہ مالی سال 19-2020 کے پہلے نو ماہی مین جولائی سے اپریل کے دوران بیرون ملک سے 18 اعشاریہ 78 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مالی سال 18-2019 کے اس دورانیے میں 17 اعشاریہ 80 ملین ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئی تھیں۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اپریل 2020 کے دوران ترسیلات زرکی مالیت 1اعشاریہ 790 ملین ڈالررہی تھی۔

مزید پڑھیں: سال2019:مالی معاملات کی فیصلہ سازی پر آئی ایم ایف کا غلبہ رہا، رپورٹ

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کے تحفظ کے لیے مختلف بینکوں نے 30 اپریل تک 209 کمپنیوں کو 23 ارب روپے کے قرضہ جاری کیے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قرضوں سے 2 لاکھ 20 ہزار ورکرز کی ملازمتوں کو تحفظ ملے گا۔

اسٹیٹ بینک سے جاری بیان کے 1100 کمپنیوں کی 90 ارب روپے کے قرضوں کی درخواستیں زیر غور ہیں۔ درخواستوں کی منظوری سے 8لاکھ 50 ہزار ملازمتوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے ملازمین کو 3 ماہ تک برطرف نہ کرنے والی کمپنیوں کو 3 فیصد شرح سود پرقرض فراہم کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں