عبادات اور عزاداری اپنے گھروں میں کریں، بلاول بھٹو کی اپیل

بلاول بھٹو نے انکم ٹیکس ادا کیا اور زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس دیا، ناصر شاہ

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ عبادات اور عزاداری اپنے گھروں میں کریں۔

‘عوام احتیاط کریں، کورونا کسی بھی وقت پھیل سکتاہے’

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج 21 ویں رمضان المبارک کی بڑی رات ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے کہا ہے کہ آج اکیس ویں رمضان کی بڑی رات ہے جب کہ کل جمعۃ المبارک اور یوم علیؓ بھی ہے۔

قوم کے نام جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ کورونا وائرس جیسی خطرناک وبا کی وجہ سے اپنے آپ کے تحفظ، اپنے بچوں کے تحفظ اور اپنے بزرگوں کے تحفظ کی خاطر عبادات اورعزاداری گھروں میں رہ کر کریں۔


متعلقہ خبریں