عالمی رہنماؤں نے کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا مطالبہ کردیا

فوٹو: فائل


جنیوا: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اوردیگر عالمی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کا علاج دریافت ہونے اور اس کی ویکسین تیار ہونے کی صورت میں اسے سب کے لیے بلامعاوضہ دستیاب ہونا چاہیے۔

لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سمیت دنیا کے 140 عالمی رہنماؤں نے یہ مطالبہ ایک خط کی صورت میں کیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق لکھے گئے خط پروزیراعظم عمران خان، ساؤتھ افریقہ کے صدر سیرل راما فوسہ، سینیگال و گھانا کے صدوراور سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز سمیت 140 عالمی رہنماؤں کے دستخط موجود ہیں۔

عالمی رہنماؤں کی جانب سے لکھے جانے والے خط کے مندرجات اس وقت منظر عام پر آئے ہیں کہ جب فرانس میں ادویات تیار کرنے والی کمپنی سنوفی نے اعلان کیا ہے وہ  کہ کورونا وائرس کی کسی بھی ویکسین کی پہلی کھیپ محفوظ رکھے گی۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی

خبر رساں ادارے کے مطابق خط میں عالمی رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویکسین کے جملہ حقوق محفوظ نہیں ہونے چاہئیں۔

عالمی رہنماؤں کی جانب سے تحریر کردہ خط میں یہ ضمانت طلب کی گئی ہے کہ مؤثر ویکسین تیار ہونے کی صورت میں وہ تمام ممالک کے عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔

خط میں ضمانت تمام ممالک سمیت اقوام متحدہ سے طلب کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت کا جنرل اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا۔

‘عوام احتیاط کریں، کورونا کسی بھی وقت پھیل سکتاہے’

عالمی رہنماؤں کے مطابق اس شرط کا اطلاق کورونا وائرس سے متعلق تمام علاج اور تشخیص سمیت دیگر متعلقہ ٹیکنالوجیز بھی ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں