اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 822 ہوگئی

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 822 ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات کی جانب سے جاری کیے گئےاعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہوگئی۔

جاری اعدادو شمار کےمطابق لوئی بھیر کورونا سے متاثرہ افراد میں دوسرے نمبر پر اگیا، لوئی بھیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہوگئی۔

اسی طرح ترلائی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 اور بھارہ کہو میں متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہوگئی۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سیکٹر آئی 8 میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہوگئی۔ سیکٹر جی 6 میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: تمام مراکز کی دکانیں مشروط طور پر کھولنے کی اجازت

ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات کے مطابق سوہان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 اور جی 7 میں 35 ہوگئی۔ سیکٹر جی 8 میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 اور جی 11 میں 31 ہوگئی۔

جاری اعدادو شمار کےمطابق سیکٹر جی 10 میں کورونا کیسز کی تعداد 30 اور جی 9 میں 26 ہوگئی۔

جاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 100 ہوگئی جبکہ کل 8 ہزار 926 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی۔

ڈپٹی کمشنر  کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مشتبہ افراد کی تعداد 2 ہزار 466 ہوگئی جبکہ کورونا سے اموات کا شکار افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے سے ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔ لوگ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ احتیاط سے کورونا جیسی خطرناک وبا سے بچا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے تمام مراکز کی دکانوں کومشروط طور پر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں پیر سے جمعے تک ہفتے میں 5 دن کھلی رہیں گی۔ تمام دکانیں سحری سے شام 5 بجے تک کھلی رکھنےکی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  تاجراور ٹریڈ یونین ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنے کے ذمہ دارہوں گے۔ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں