رمضان کا آخری عشرہ: لاکھوں فرزندان توحید نے اعتکاف کرلیا

رمضان کا آخری عشرہ: لاکھوں فرزندان توحید نے اعتکاف کرلیا

اسلام آباد: رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی لاکھوں فرزندان توحید نے ملک بھر میں اعتکاف کرلیا ہے۔ اعتکاف کرنے والوں میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

ماہ رمضان: مساجد میں عبادت کیلئے20 نکات پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اس مرتبہ زیادہ تر لوگوں نے اعتکاف کا اہتمام گھروں ہی میں کیا ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے کچھ نہایت کشادہ مساجد میں انتہائی محدود تعداد کو اعتکاف کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم کرکے باہر آئیں گے۔ عربی زبان کے لفظ اعتکاف کے معنی خود کو روک لینے یا ٹھہر جانے کے ہیں۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسلمانان دنیاوی کاموں سے خود کو علیحدہ کرکے مساجد یا گھروں میں قیام کرتے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں کچھ افراد کو اعتکاف کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن ان کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ پہلے کورونا ٹیسٹ کرائیں۔

اطلاعات کے مطابق تقریباً ایک درجن سے کچھ زائد افراد نے فیصل مسجد میں اعتکاف کیا ہے۔

عبادات اور عزاداری اپنے گھروں میں کریں، بلاول بھٹو کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کی مساجد میں اعتکاف کرنے پہ مکمل پابندی عائد ہے جب کہ پشاورکی کچھ کشادہ مساجد میں لوگوں کو اعتکاف کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں