پی آئی اے: ریاض سے 249 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

پی آئی اے: ریاض سے 249 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

فائل فوٹو


لاہور:پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے 249 مسافروں کو لے کر پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے کی سعودی عرب کیلیے پروازوں کا شیڈول جاری

ہم نیوز کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچنے والے مسافروں کی طبی جانچ کی گئی اور اسکریننگ کے بعد انہیں مختص قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا گیا۔

مسافروں کی اسکریننگ اور طبی جانچ کے لیے محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں ایئرپورٹ پر متعین تھیں۔ محکمہ صحت کی خصوصی ٹیموں نے قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد مسافروں کو قرنطینہ سینٹرز منتقل کیا۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ 43 مسافروں کو ہوٹل ون گارڈن ٹاوَن منتقل کیا گیا ہے جب کہ 17مسافروں کو پنجاب یونیورسٹی کیمپس، 50 مسافروں کو کالا شاہ کاکو ہاسٹل کیمپس،50 مسافروں کو ورثا ہوٹل اور 67 مسافروں کو اوبان ہوٹل میں قائم کیے جانے والے قرنطینہ سینٹرز بھیجا گیا ہے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ساتھ زیادتی: پی پی نے آواز بلند کر دی

سعودی عرب سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے مزید چھ خصو صی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

ملک کی منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن کی ویب سائٹ پر جاری شیڈول کے مطابق جدہ سے پی آئی اے کی ایک اور پرواز پیر18 مئی کو250 مسافروں کو لے کرفیصل آباد جائے گی جب کہ جمعرات 21 مئی کو دمام سے اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز اڑان بھرے گی۔

ذرائع کے مطابق دمام سے اڑان بھرنے والی پرواز سے بھی 250 مسافر پاکستان جائیں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ 16 مئی کو پی آئی اے کی پرواز مدینہ منورہ سے250 افراد کو لے کر کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

پی آئی اے بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کی میتیں واپس لا رہی ہے، ترجمان

ہم نیوز کے مطابق سعودی ایئرلائنز کی بھی دو خصوصی پروازیں 17 اور 21 مئی کو پشاور اور ملتان کے لیے شیڈول ہیں۔


متعلقہ خبریں