اندرون ملک جزوی فضائی آپریشن بحال کرنے کی منظوری

پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

لاہور: اندرون ملک جزوی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایئر لائنز نے اجازت ملنے کے بعد شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

پاکستان: بین الاقوامی نجی طیاروں کو آپریشن کی اجازت دیدی

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اور ایک نجی ایئر لائن کو اندرون ملک جزوی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 مئی سے مشروط اجازت ملنے پر ایئر لائنز نے پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ساتھ زیادتی: پی پی نے آواز بلند کر دی

شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ہفتہ وار 369 پروازوں کے بجائے اب 68 پروازیں اڑان بھریں گی۔

پاکستان: ڈومیسٹک پروازوں کی بندش میں تین دن کی توسیع

ذرائع کے مطابق جاری کردہ شیڈول کے تحت پی آئی اے کی پروازیں ہفتے میں ایک دن چھوڑ کر اڑان بھرا کریں گی۔


متعلقہ خبریں