ٹرمپ، مائیک پنس کے نقش قدم پر: ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

ٹرمپ، مائیک پنس کے نقش قدم پر: ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر عالمی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں چھا گئے ہیں۔ اس مرتبہ ایسا اس لیے ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے نائب صدر کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سمیت تمام ڈاکٹروں کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق رکھ دیا اور ماسک و گلوز پہنے بنا فیکٹری کے دورے پر پہنچ گئے۔

کورونا: نائب امریکی صدر نے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا میں میڈیکل سپلائی پہ مامور فیکٹری کے دورے کے موقع پرجب پہنچے تو انہوں نے ماسک اور گلوز نہیں پہنے ہوئے تھے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکی صدر نے جس فیکٹری کا دورہ کیا وہ ماسک ہی فراہم کرتی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دوسرا دورہ ہے کہ جب وہ وائٹ ہاؤس سے باہر گئے تو انہوں نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

امریکی نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے دوری اختیار کر لی

صدر ٹرمپ نے ابھی پانچ روز قبل ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں اعلیٰ فوجی حکام شریک تھے۔ عالمی ذرائع ابلاغ میں اس وقت بھی شدید تنقید ہوئی تھی کیونکہ اجلاس میں شریک کسی نے بھی بشمول صدر ٹرمپ کے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے بھی گزشتہ دنوں ایک اسپتال کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی عیدادت تھی۔

عالمی ذرائع ابلاغ نے اس وقت مائیک پنس پربھی کڑی نکتہ چینی کی تھی کیونکہ وہ بنا ماسک و گلوز کے مریضوں کی عیادت کے لیے پہنچ گئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماسک کیوں نہیں پہننا چاہتے

امریکی نائب صدر آج کل قرنطینہ میں ہیں کیونکہ ان کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد مائیک پنس نے خود کو آئی سو لیٹ کرلیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے جب گزشتہ ماہ عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک پہنیں تو ان پر لوگوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی کہ وہ پہلے امریکی صدر کو تو ماسک پہنوالیں۔

سماجی رابطہ ختم کردیں اور ماسک پہنیں، میلانیا ٹرمپ

امریکی صدر نے کئی مرتبہ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں بلکہ انہوں نے تو یہ بھی کہا کہ اگر ماسک نہ ملے تو اسکارف پہن لیں مگر انہوں نے خود اپنے لیے ماسک پہننا کبھی پسند نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں