ملتان: احساس کفالت سینٹرز تین دن کے لیے بند رہیں گے

ملتان: احساس کفالت سینٹرز تین دن کے لیے بند رہیں گے

ملتان میں احساس کفالت سینٹرز آج سے 3 دن کے لیے بند رہیں گے جس کے باعث انصاف امداد پروگرام سے کیش کی ترسیل نہیں ہو سکے گی۔

احساس کفالت سینٹرز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور پیر کو دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد سے 3 دن سینٹرز نہ آنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی دواساز کمپنی کورونا کی دوا تیار کرے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا

خیال رہے کہ پورا ملک اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار 218 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 803 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ دس ہزار 155 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 13 ہزار 914 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 14 ہزار 99 ہے۔

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 423، بلوچستان میں دو ہزار 310، آزاد کشمیر میں 105 اور گلگت بلتستان میں 501 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 866 تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 284 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 243، پنجاب میں 234، بلوچستان میں 30، اسلام آباد میں 07 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا تھا۔

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا ہے۔


متعلقہ خبریں