پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ

گلگت: بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں 2 روز کیلئے پابندی عائد

فائل فوٹو


لاہور: حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کی گئی پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں صوبائی وزرا کی جانب سے سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

سفارشات وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال اور وزیر قانون راجہ بشارت کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کے بعد تیار کی گئیں ہیں۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات اور سفارشات سے متعلق اپنے بیان میں بتایا ہےکہ ٹرانسپورٹرز سےمذاکرات میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی بات بھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا عندیہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ٹرانسپورٹرز نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، اور اس حوالے سے پنجاب میں ٹرانسپورٹ کی بحالی کی حتمی تاریخ کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

چند روز قبل آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے وفد نے گورنر پنجاب چودھری سرورسے ملاقات میں اپنی میں حکومت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے معاشی نقصان ہوا

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی طویل بندش سے بے روزگاری میں اضافہ اور معاشی نقصان ہوا، ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب عوام کو ریلیف دینے کیلئے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وارنرمی کی جارہی ہے اور ذرائع مواصلات کھولنے کا بھی امکان ہے۔

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کی گئی ہے تاہم کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔

لاک ڈاون کے دوران کریانہ اسٹور، دودھ دہی،  سبزیوں کی دکانیں ، منڈیاں اور آٹو ورکشاپس کو صبح 9 سے 5 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔ شاپنگ پلازہ اور مالز ہفتے کے ساتوں دن بند رہیں گے۔

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے پیش نظر بیوٹی پارلر، جم، حجام اور ہیلتھ کلب کیلیے ایس او پی جاری کر دیے ہیں۔

صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ انتظار گاہ میں گاہک زیادہ سے زیادہ پندرہ منٹ تک بیٹھ سکتا ہے، گاہکوں کو ٹیلیفون کے ذریعے وقت دینے کی حکمت عملی اپنا کر رش سے بچا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جم کے عملے اور ممبر دونوں کے لئے سرجیکل ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم ہے،  جم کے اندر کھانسنے اور چھینکنے کے آداب اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے13 ہزار 914 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ234 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں