کورونا کے باعث عالمی معیشت کا 8 اعشاریہ 8 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا، رپورٹ

مہنگائی Asian development bank

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو 8 اعشاریہ 8 ٹریلین ڈالر نقصان کا تخمینہ ہے۔

اے ڈی بی کی کورونا وائرس کے باعث معاشی نقصان سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت میں 9 اعشاریہ 7 فی صد تک گراوٹ ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک کو کورونا وائرس کے باعث 1 اعشاریہ 7 ٹریلین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کرگئی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا  کے باعث چین کو 1 اعشاریہ 1 ٹریلین ڈالر سے زائد نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام ممالک کی حکومتیں اقدامات کر رہی ہیں، دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں بہتری کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اے ڈی بی کی کورونا وائرس کے باعث معاشی نقصان سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرس سے دنیا بھر میں سیاحت، سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچا۔

ایشیائی ترقی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرس کے باعث تجارت اور صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی اور سفری پابندیوں، لاک ڈاؤن، سرحدوں کی بندش سے معاشی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کورونا کے مزید 2 ہزار کیسز رپورٹ

اے ڈی بی کی کورونا وائرس کے باعث معاشی نقصان سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں پالیسیوں کا تعین کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


متعلقہ خبریں