حکومت پنجاب کا شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کھولنے کا فیصلہ


لاہور: حکومت پنجاب نے پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا ہے۔

ذرائع حکومت پنجاب نے بتایا کہ شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا سختی سےنفاذ ہو گا جبکہ شو رومز کو ہفتے میں 4 دن کام کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کی گئی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے

آل پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی یکم جون سے اسکولز کھولنے کی اپیل

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں صوبائی وزرا کی جانب سے سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

سفارشات وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال اور وزیر قانون راجہ بشارت کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کے بعد تیار کی گئیں ہیں۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات اور سفارشات سے متعلق اپنے بیان میں بتایا ہےکہ ٹرانسپورٹرز سےمذاکرات میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی بات بھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا عندیہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ٹرانسپورٹرز نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، اور اس حوالے سے پنجاب میں ٹرانسپورٹ کی بحالی کی حتمی تاریخ کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے، راجہ بشارت


متعلقہ خبریں