نیویارک میں بعض کاروبار کھولنے کا اعلان


نیویارک: امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونی والی ریاست نیویارک  میں جمعے سے بعض کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گورنر نیو یارک اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والی امریکی ریاست نیو یارک کے پانچ علاقوں میں کاروبار بحال کر دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک شہر کے حالات ابھی تک خطر ناک ہیں، کوروناوائرس کے لاکھوں مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔  شہر کو 15 جون سے پہلے کھولنا ناممکن ہے۔

کورونا کے باعث عالمی معیشت کا 8 اعشاریہ 8 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا، رپورٹ

خیال رہے کہ نیویارک میں گزشتہ دو ماہ سے تمام کاروبار بند اور لوگ گھروں میں محدود ہیں جبکہ مقامی انتظامہ نے شہریوں کو گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

نیویارک ریاست میں ڈھائی سو سے زیادہ پاکستانی امریکن کورونا وائرس سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد اسپتالوں میں زیرعلاج ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اکثریتی پاکستانی گھروں تک محدود ہیں اور موجودہ وبائی امریض اور ہلاکتوں کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔


متعلقہ خبریں