ملک کی ترقی کراچی کی تعمیر و ترقی سے وابستہ ہے، عمران خان

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملک کی ترقی کراچی کی تعمیر و ترقی سے وابستہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی جس میں سید امین الحق ، اقبال محمد علی خان،صلاح الدین اور عثمان قادری شامل تھے۔

ملاقات میں صوبہ سندھ کی صورتحال سمیت کراچی ، حیدرآباد سے متعلقہ عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں ، پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اتحادی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے کہا کہ ایم کیو ایم کورونا کی روک تھام اور ریلیف سے متعلق حکومتی کاوشوں کو سپورٹ کرتی ہے اورحکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 15ہزار کے قریب پہنچ گئی

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں سندھ کے عوام کے مسائل کونظر انداز کیا جاتا رہا، کورونا کی وجہ سے کراچی کی عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح غریب عوام کی سہولت اور ان کو آسانیاں فراہم کرنا ہے، ماضی میں اشرافیہ اور ایک مخصوص طبقے کو مدنظر رکھ کر پالیسی سازی کی جاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی کی تعمیر و ترقی سے متعلق وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی، ہماری ترجیح سندھ کے عوام ہیں۔


متعلقہ خبریں