سندھ اور بلوچستان نے ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا عندیہ دے دیا


ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق صوبوں کی الگ الگ آراء سامنے آگئی ہیں، سندھ اور بلوچستان نے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر نہ کھولنے کا عندیہ دے دیا۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ کا کہنا ہے کہ لگتا نہیں وفاق اپنے ہی فیصلوں پر عمل کررہاہے۔ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر نہیں کھول سکتے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق ماہرین سے بات چیت کریں گے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولنےسےمتعلق ٹرانسپورٹرز سے بات چیت ہورہی ہے۔ بلوچستان میں تاجروں نے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا۔ ٹرانسپورٹرز سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کراسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے معاشی نقصان ہوا

صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق اختیارات کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو دے رہے ہیں۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کی گئی پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں صوبائی وزرا کی جانب سے سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

سفارشات وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال اور وزیر قانون راجہ بشارت کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کے بعد تیار کی گئیں ہیں۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات اور سفارشات سے متعلق اپنے بیان میں بتایا ہےکہ ٹرانسپورٹرز سےمذاکرات میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی بات بھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا عندیہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ٹرانسپورٹرز نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، اور اس حوالے سے پنجاب میں ٹرانسپورٹ کی بحالی کی حتمی تاریخ کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے، راجہ بشارت

چند روز قبل آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے وفد نے گورنر پنجاب چودھری سرورسے ملاقات میں اپنی میں حکومت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی طویل بندش سے بے روزگاری میں اضافہ اور معاشی نقصان ہوا، ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب عوام کو ریلیف دینے کیلئے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وارنرمی کی جارہی ہے اور ذرائع مواصلات کھولنے کا بھی امکان ہے


متعلقہ خبریں