پی آئی اے کا اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک لاک ڈاؤن کے باعث  بند فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتے کے روز سے پہلی پرواز سہ پہر ایک بجے کراچی سے لاہور جائے گی جبکہ لاہور سے کراچی واپسی کی پرواز ہفتہ ہی کے روز شام 4 بجے روانہ ہو گی۔

ترجمان نے بتایا کہ مزید پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے جبکہ  بکنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں