کے پی کے: حکومت کا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مارکیٹیں سیل کرنے کا فیصلہ


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مارکیٹس سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں گورنر،وزرا،چیف سیکریٹری کورکمانڈر پشاور اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر انتظامیہ نے ایس او پیز سے متعلق تاجر تنظیموں کے ساتھ فوری مذاکرات کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کےمطابق پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بھی مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کل ایس او پیز یقینی بنانے اور کرایوں کے تعین کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ ہو گا.


متعلقہ خبریں