ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نام تبدیل کرنے کی بار بار کوشش ہوئی، گورنر پنجاب



لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہےکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نام تبدیل کرنے کی بار بار کوشش ہوئی مگر ہم نے تبدیل نہیں کرنے دیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سب سے چھوٹی تحصیل ہے، اسے ڈسٹرکٹ نہیں بنانا چاہتا اور نہ میں اس کی اسپورٹ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چیزوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے، اگر حالات کنٹرول نہ ہوئے تو سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب کی صورتحال بہتر ہے، اللہ کا شکر ہے پنجاب میں آبادی کے لحاظ سے کیسز کم ہیں تاہم حکومت کو سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاون کےمزید متحمل نہیں ہوسکتے، کورونا وائرس کا واحد علاج سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔

کورونا پر سیاست کرنے والوں سے عوام حساب لیں گے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا کہ چیف جسٹس کے حلف کے وقت وبا اس طرح نہیں پھیلی تھی اور ان کی حلف برداری کے وقت احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سختی کے ساتھ پروٹوکول پر عمل کررہے ہیں، میں بھی ماسک کے بغیر میڈیا سے بھی بات نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعظم نے منتخب کیا، عثمان بزدار اپنی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نیب نے بہت سے اچھے کام بھی کیے ہیں ، بیوروکریسی سے کہا کہ اگر میرٹ پر کام کیا جا رہا ہے تو نیب کچھ نہیں کرسکتا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ نے کہا کہ گورنر کی سیٹ پچھلی دفعہ میں نے خود چھوڑی تھی، پارٹی کی طرف سے کہا گیا تھا آپ نے پنجاب میں گورنر کی سیٹ پر آنا ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈویلپمنٹ پر فوکس کرنا چاہیے، پنجاب میں اپنی حکومت کے 5 سال پورے کریں گے۔


متعلقہ خبریں