یو اے ای میں 70 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، زلفی بخاری


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 70 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، ان میں وہ لوگ بھی ہیں جن کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں۔

ہم نیوز کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات و مسائل پر مبنی نشر کیے جانے والے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں وہ بھی اوورسیز پاکستانی ہیں۔

ایران سے زائرین نکالنے پر وفاقی حکومت اور زلفی بخاری سے جواب طلب

ان کا کہنا تھا کہ طلبا کی تکلیف کا ہمیں احساس ہے، ہم نے کہیں بھی ان کو لانے کے لیے جہاز نہیں بھیجا، 20 مئی کے بعد ان کے لیے پروازیں شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ووہان میں طلبا بہت لمبے عرصے سے پھنسے ہوئے ہیں، ان کے لیے بھی ہم ایک پرواز دے رہے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی پروازیں کورونا کیسز زیادہ ہونے کے باعث کم کرنی پڑی تاہم اگلے ہفتے سے پروازیں بڑھا رہے ہیں۔

ہوشیار: ایف آئی اے نے شہریوں کے لیے سائبر الرٹ جاری کردیا

ان کا کہنا تھا کہ لیبرفلائٹس کے نمبرز کافی زیادہ تھے، ہر ہفتے 10 سے 11 ہزار لوگ واپس لار ہے ہیں جبکہ سعودی عرب سے 10 ہزار لوگوں کو واپس لانا ہے۔


متعلقہ خبریں