امریکہ: کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے آپریشن کا اعلان

امریکی ایوان نمائندگان: صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرار داد منظور

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ویکسین کی جلد از جلد تیاری کے لیے آپریشن راپ اسپیڈ کا اعلان کردیا ہے۔

کورونا: ویکیسن کی تیاری قریب آگئی؟

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد از جلد ویکسین لانے کے لیے نہ صرف پرعزم ہیں بلکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کو اس ضمن میں بہت جلد اہم نتائج حاصل ہونے والے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت دیگر ممالک کے ساتھ ملک کر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

امریکہ رواں برس کے آخر تک کورونا ویکسین تیار کرلے گا، صدر ٹرمپ

انہوں نے آپریشن راپ اسپیڈ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد بڑی تعداد میں اور جلدی ویکسین کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ کوشش ہے کہ اس سال کے اختتام سے پہلے ہی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرلی جائے اور اس طرح کام کو منطقی انجام تک پہنچا دیا جائے۔

امریکی اور برطانوی سائنسدانوں و ڈاکٹروں نے آزمائشی طور پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیارکی جانے والی ویکسین کا چھ بندروں پہ تجربہ کیا ہے۔

عالمی رہنماؤں نے کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا مطالبہ کردیا

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق بندروں پہ تجربے کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں تاہم حتمی طور پر کہنا ممکن نہیں ہے کہ کب تک یہ ویکسین تیار ہو کر مارکیٹ میں عام افراد کے لیے دستیاب ہوگی؟ کیونکہ ابھی تو یہ بھی واضح نہیں ہے کہ جس طرح ویکسین نے بندروں پہ اثر دکھایا ہے کیا اسی طرح کا نتیجہ انسانوں پر آزمانے کی صورت میں بھی سامنے آئے گا؟


متعلقہ خبریں