پاکستان کو کبھی نہیں بھولیں گے، چین

پاکستان کو کبھی نہیں بھولیں گے، چین

اسلام آباد: چین نے کہا ہےکہ مشکل وقت میں مدد کرنے پر پاکستان کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

’کورونا وائرس کیخلاف چین کے کردار کی تعریف پر عمران خان، جنرل باجوہ کےشکر گزار ہیں‘

ہم نیوز کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجان یاؤ نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں چین سے اظہار تشکر کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد کے ردعمل میں دیا ہے۔

کورونا: پاکستان نے چین میں 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرالی

ہم نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ سینیٹ آف پاکستان کی قرار داد کو سراہتے ہیں۔

سینیٹ میں کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی امداد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اپنے تمام وسائل جمع کرکے چین کی مشکل وقت میں مدد کی تھی۔

پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجان یاؤ نے واضح کیا کہ ہم اچھے اور مشکل وقتوں کے بھائی ہیں۔


متعلقہ خبریں