کراچی: موبائل فون پر دوستی، تین بچوں کے باپ کی جان لےگئی

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد میں موبائل فرینڈ شپ نے تین بچوں کے باپ کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل کے مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جو آپس میں سگے بھائی ہیں۔

چنیوٹ: والد نے رشتہ دار کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا

ہم نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بہن سے موبائل فون پر دوستی رکھنے کے جرم میں ملوث تین بچوں کے باپ کو بھائیوں نے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مقتول کو پہلے اغوا کیا اوراس کے بعد قتل کرکے نعش ملیر ندی میں پھینک دی تھی۔

حکام کے مطابق پولیس نے مقتول عمران کے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر نعش ملیر ندی سے برآمد کرلی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والا چینی پروفیسر امریکہ میں قتل

ملزمان میں سے وسیم نامی شخص کراچی پولیس کا اہلکار اورتھانہ کورنگی ٹاؤن میں تعینات ہے۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ مقتول عمران کی ملزمان کی بہن سے گزشتہ آٹھ سال سے دوستی تھی جب کہ وہ تین بچوں کا باپ اور پیشے کے اعتبار سے ہیئر ڈریسر تھا۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول کی برآمد ہونے والی نعش سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل سے قبل اس پر تشدد کیا گیا تھا لیکن حتمی بات پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہو گی۔

کراچی میں مئی کے دوران 30 افراد قتل، سی پی ایل سی کی رپورٹ

مقتول عمران کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں