شاہد آفریدی نے 20 ہزار ڈالرز کا بلا خرید لیا


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوردنیائے کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ آلراؤنڈر شاہد آفریدی نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کا بلا خرید لیا ہے۔

کرکٹر شاہد آفریدی کے گھر، اللہ تعالیٰ کی پانچویں رحمت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے مشفیق الرحیم کا بلا نیلامی میں مبلغ 20 ہزارامریکی ڈالرز کے عوض خریدا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے اپنی اور بنگلا دیش کی پہلی ڈبل سنچری نیلام کیے جانے والے بلے سے بنائی تھی۔

سیاست میں آنے کے سوال پر نہ کردوں، بعد میں آگیا تو کیا کرونگا؟ شاہد آفریدی

انہوں نے اپنا تاریخ ساز بلا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی غرض سے نیلام کیا تھا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس موقع پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مشفیق آپ اپنے لوگوں کے لیے زبردست کام کر رہے ہیں اور ایسے کام حقیقی ہیروز ہی کرتے ہیں۔

انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں تو ایسے وقت میں ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت ہوتی ہے۔

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں مجھے جو پیار ملا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔


متعلقہ خبریں