خیبر پختونخوا میں سرکاری محکموں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔

ہم نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہفتے میں 4 دن کاروبار کھلے اور 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ 18 مئی سے تمام ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں پٹرول پمپس بھی نئے اعلان کے بعد 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ بیوٹی سیلونز اور حجام کی دکانیں ایس او پیز کے ساتھ جمعے سے اتوار تک کھلی رہیں گی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 15 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہم اتنے لوگوں کا خیال نہیں رکھ سکتے، لہذا ایس او پیز کے تحت تمام کاروبار کھولیں گے تاکہ عوام بھوک سے نہ مریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن کے معاملے پر یورپ کی تقلید نہیں کر سکتے کیوں کہ وہاں پاکستان جیسی غربت نہیں ہے۔ ہم لاک ڈاوَن کر کے کاروبار بند نہیں کرسکتے جب تک ویکسین نہیں آجاتی اس وقت تک وائرس کنٹرول نہیں ہو گا، ہمیں وائرس کے ساتھ زندگی گزارنی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی کروڑ مزدور وہ ہیں جو یا دن یا ہفتے کی کمائی پر گزارا کرتے ہیں، اگر مکمل لاک ڈاون کرتے ہیں تو ان ڈھائی کروڑ مزدوروں کا کیا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے جمع ہونے پر کورونا تیزی سے پھیلتا ہے۔ لاک ڈاؤن کا کھولنے کے فیصلے پرطبی عملے کی فکرتھی کہ اسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی دواساز کمپنی کورونا کی دوا تیار کرے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم نے کہا تھا کہ باقی ممالک اپنی معیشت بچا رہے ہیں ہم اپنے لوگوں کو بھوک سے بچارہے ہیں کیوں کہ ہمارے ہاں مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ ہے۔

عمران خان کہنا تھا کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ان کو سیل کرنا پڑے گا۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کتنا وقت اور کورونا کہ ساتھ گزارنا ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین کہہ رہے ہیں کہ اس سال ویکسین نہیں آسکتی، میں پوری قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ ایس او پزی پرعمل کریں۔


متعلقہ خبریں