پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگست یا ستمبر میں انگلینڈ کے دورے کا امکان

 پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگست یا ستمبر میں انگلینڈ کے دورے کا امکان

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم اگست یا ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کر سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا 25 رکنی اسکواڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا اور دورے کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان میچز سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ بند دروازوں میں کرانے کی تجویز دی گءی ہے۔

کھلاڑی چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعے انگلینڈ کا سفر کریں گے جس کے اخراجات انگلش بورڈ برداشت کرے گا جبکہ انگلینڈ پہنچنے پر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا۔

پاکستانی کھلاڑی دوران سفر اور انگلینڈ پہنچ کر بورڈز کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے پابند ہوں گے، دورہ انگلینڈ کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز کی مشاورت سے اگلے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر چکا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اظہرعلی سیزن 21-2020 کے لیے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر کردیے گئے ہیں۔

اسی طرح بابراعظم کو قومی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیموں کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق نسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ عابد علی، محمد رضوان، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ہوئی ہے۔ افتخار احمد بھی 18 رکنی فہرست کا حصہ بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی نے 20 ہزار ڈالرز کا بلا خرید لیا

اسی طرح حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین نئی تشکیل کردہ ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق  3 کھلاڑیوں اظہرعلی، شاہین شاہ اور بابر اعظم کو کٹیگری اے میں شامل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں