پیپلزپارٹی کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان


لاہور: پیپلزپارٹی نے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ 20 اپریل کو پنجاب بھر میں اور 27 اپریل کو لاہور میں مرکزی احتجاج کیا جائے گا۔

ملک بھر میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی کا صوبائی مجلس عملہ کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دوروں کی بھی منظوری دی گئی۔ بلاول بھٹو پارٹی کنونشن کی صدارت بھی کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزماں کائرہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن احتجاج کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف سے پوچھیں کہ وہ دو کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی صفائی کیوں کروارہے ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ نواز شریف نے سابق ڈکٹیٹر ضیاء الحق کو ختم کرنے سے انکار کیا تھا لیکن آج خود اسی کا شکار ہوگئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں